منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو
قومی خبریں

امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر ڈینیئل سعود
ڈاکٹر ڈینیئل سعود

راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی):ساؤتھ ڈکوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی، بروکنگز، امریکا کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی پروگرامز، تحقیقی صلاحیتوں اور بین الاقوامی روابط پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے زراعت اور ماحولیات کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے جدت اور ٹیکنالوجی پر مبنی تحقیق کو یونیورسٹی کی اہم ترجیحات قرار دیا۔ملاقات کے دوران زرعی علوم، جیو سپیشل ٹیکنالوجیز، ریموٹ سینسنگ، موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زراعت، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے اور استعدادِ کار میں اضافے کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر بھی غور کیا گیا۔ڈاکٹر ڈینیئل سعود نے یونیورسٹی کی مختلف تحقیقی سہولیات کا بھی دورہ کیا اور اساتذہ و محققین سے ملاقات کی۔ انہیں جاری تحقیقی منصوبوں اور زراعت، غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں اور پائیدار وسائل کے انتظام کے لئے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز سے آگاہ کیا گیا۔

ڈاکٹر ڈینیئل سعود نے یونیورسٹی کی تحقیقی و اختراعی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی ادارہ جاتی روابط کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی تعلیمی شراکت داری مشترکہ تحقیق، علم کے تبادلے اور طلبہ و محققین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے بین الاقوامی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور طلبہ و محققین کے لئے عالمی سطح پر نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)