اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جمعہ کو اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور قیمت 346 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 312 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



