لاہور ۔27نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اورقومی معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں قومی معاملات اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وفاقی وزراء محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی شریک تھے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



