جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی خبریں

رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکونے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، بحری رابطوں، دفاع، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ رومانیہ کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے چھ دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد رومانیہ اور پاکستان اپنی شراکت داری کے ایک نئے اور امید افزاء دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو عوام کے لیے ٹھوس فوائد میں تبدیل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات 15 اکتوبر 1964ء کو قائم ہوئے تھے۔

انہوں نے پاکستان کی صنعتی ترقی میں رومانیہ کے تاریخی کردار کا ذکر کرتے ہوئے بالخصوص تیل، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں میں رومانیہ کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری بدستور ترجیح ہے اور انہیں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے پاکستان اور بخارسٹ کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون، پاکستانی کاروباری وفود کے رومانیہ کے دوروں اور رواں سال اکتوبر میں بخارسٹ میں منعقدہ بزنس فورم کا بھی خیرمقدم کیا۔ سفیر نے مزید کہا کہ پہلے رومانیہ پاکستان آئی ٹی فورم میں 100 سے زائد کمپنیوں کی شرکت نے مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل جدت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے روشن امکانات کو اجاگر کیا ہے۔عوامی سطح پر روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی جانب سے رومانیہ میں پیشہ ورانہ اور تعلیمی مواقع سے استفادہ کرنے کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ رومانیہ قانونی اور منظم انداز میں افرادی قوت کی نقل و حرکت کی حمایت کرتا ہے اور تعلیمی و سائنسی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ڈاکٹرڈین اسٹوئنیسکونے بتایا کہ تعلیم، سائنس، ثقافت، سفارتی تربیت اور عوامی نشریات کے شعبوں میں نئے معاہدوں کی تیاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں رومانیہ کے اعزازی قونصل خانوں کے نیٹ ورک کو بھی وسعت دی جا رہی ہے۔رومانیہ کی بین الاقوامی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یورپی یونین، نیٹو اور امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یوکرین اور بحیرہ اسود کے خطے میں سلامتی کے حوالے سے رومانیہ کی مسلسل حمایت کا بھی اظہار کیا۔ سفیر نے بتایا کہ رومانیہ 2027ء میں یورپی یونین کی رکنیت کے 20 سال مکمل ہونے کی خوشی منائے گا۔اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکونے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی دوستی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور بین الاقوامی قانون، کثیرالجہتی تعاون، امن اور استحکام کے لیے رومانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ رومانیہ کا تعمیری اور مثبت تعاون دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے عوام کے درمیان روابط بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں جس سے ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے اور باہمی تعلقات کو مزید قریبی بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)