بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
معاشی استحکام کے بعد سرمایہ کاری کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کے بڑھتے ہوئے بہائو، کارپوریٹ منافع میں اضافے اور عالمی کمپنیوں کی آمد کے مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں،خرم شہزاد پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، گورنر سندھ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی صدر آصف علی زرداری کا کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدی استعداد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا اہم ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پاکستانی تفریحی مواد پر پابندی کے بھارتی مطالبے پر دوٹوک ردعمل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کھوسہ ہائوس ڈی جی خان آمد، سردار ذوالفقار کھوسہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 سے خطاب قائداعظم یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت سے عملی ایپلی کیشنز اور ایجنٹس بنانے کی تربیتی ورکشاپ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائیاں، 2500 کلوگرام ملاوٹی چائے کی پتی اور غیر معیاری مصالحہ جات ضبط معاشی استحکام کے بعد سرمایہ کاری کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کے بڑھتے ہوئے بہائو، کارپوریٹ منافع میں اضافے اور عالمی کمپنیوں کی آمد کے مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں،خرم شہزاد پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، گورنر سندھ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی صدر آصف علی زرداری کا کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدی استعداد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا اہم ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پاکستانی تفریحی مواد پر پابندی کے بھارتی مطالبے پر دوٹوک ردعمل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کھوسہ ہائوس ڈی جی خان آمد، سردار ذوالفقار کھوسہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 سے خطاب قائداعظم یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت سے عملی ایپلی کیشنز اور ایجنٹس بنانے کی تربیتی ورکشاپ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائیاں، 2500 کلوگرام ملاوٹی چائے کی پتی اور غیر معیاری مصالحہ جات ضبط
قومی خبریں

پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی

کراچی۔ 25 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں دونوں ممالک کی جغرافیائی قربت، مشترکہ اقدار اور عوامی روابط نے مزید مستحکم بنایا ہے۔بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطنتِ عمان کے قومی دن کے موقع پر کراچی میں منعقدہ خصوصی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعائون اور شراکت داری کے ذریعے ان دیرینہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔گورنر سندھ نے عمان کی قیادت، حکومت اور عوام کو قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلطنتِ عمان کی شاندار تاریخ، منفرد ثقافتی ورثہ، قومی تشخص اور امن و ترقی کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے، جبکہ سلطنتِ عمان سفارتی روابط، ثالثی اور علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمان کی متوازن اور مثبت سفارت کاری خطے میں امن و استحکام کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، سیاحت، توانائی اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعائون کے وسیع امکانات موجود ہیں، کراچی پاکستان کا اہم معاشی اور تجارتی مرکز ہے، جہاں عمانی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع دستیاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور عمان کے درمیان بندرگاہوں، لاجسٹکس، زراعت، ماہی گیری، انفراسٹرکچر، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعائون کو وسعت دے کر دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔گورنر سندھ نے عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی، ثقافتی روابط اور باہمی تعائون کے فروغ میں اہم پل قرار دیا۔ انہوں نے عمان کے قونصل جنرل انجینئر سامی عبداللہ سالم الخنجری کی پاک عمان دوستی اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا۔گورنر سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سلطنتِ عمان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی شراکت داری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)