بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
معاشی استحکام کے بعد سرمایہ کاری کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کے بڑھتے ہوئے بہائو، کارپوریٹ منافع میں اضافے اور عالمی کمپنیوں کی آمد کے مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں،خرم شہزاد پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، گورنر سندھ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی صدر آصف علی زرداری کا کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدی استعداد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا اہم ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پاکستانی تفریحی مواد پر پابندی کے بھارتی مطالبے پر دوٹوک ردعمل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کھوسہ ہائوس ڈی جی خان آمد، سردار ذوالفقار کھوسہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 سے خطاب قائداعظم یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت سے عملی ایپلی کیشنز اور ایجنٹس بنانے کی تربیتی ورکشاپ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائیاں، 2500 کلوگرام ملاوٹی چائے کی پتی اور غیر معیاری مصالحہ جات ضبط معاشی استحکام کے بعد سرمایہ کاری کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کے بڑھتے ہوئے بہائو، کارپوریٹ منافع میں اضافے اور عالمی کمپنیوں کی آمد کے مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں،خرم شہزاد پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، گورنر سندھ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی صدر آصف علی زرداری کا کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدی استعداد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا اہم ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پاکستانی تفریحی مواد پر پابندی کے بھارتی مطالبے پر دوٹوک ردعمل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کھوسہ ہائوس ڈی جی خان آمد، سردار ذوالفقار کھوسہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 سے خطاب قائداعظم یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت سے عملی ایپلی کیشنز اور ایجنٹس بنانے کی تربیتی ورکشاپ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائیاں، 2500 کلوگرام ملاوٹی چائے کی پتی اور غیر معیاری مصالحہ جات ضبط
قومی خبریں

صدر آصف علی زرداری کا کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):صدر آصف علی زرداری نے کراچی کی بلوچ کالونی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو امدادی کارروائیاں تیز اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے عمارت منہدم ہونے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے جامع تحقیقات کرانے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے انہدام کے واقعے کی تحقیقات میں تعمیراتی معیار، عمارت کے نقشے اور متعلقہ اداروں کی نگرانی کا جائزہ لیا جائے۔

صدر مملکت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ کسی بھی غفلت یا خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ صدر مملکت نے حادثے کے مقام اور اطراف کی عمارتوں کا حفاظتی جائزہ لینے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عمارتوں کی تعمیر اور حفاظت کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں میں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ صدر مملکت نے شہریوں کی جان و سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمارتوں کے حفاظتی معیارات اور انتظامی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)