منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار
قومی خبریں

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس کاانعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے محققین، سائنسدانوں، ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے شرکت کی۔ کانگریس کے تحت چھ بین الاقوامی کانفرنسز کو ایک مشترکہ علمی و تحقیقی پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا، جس کا مقصد سائنسی ترقی، بین العلومی تعاون اور اختراعی رجحانات کو فروغ دینا ہے۔ترجمان یونیورسٹی کےمطابق کانگریس میں امریکا، چین، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، ترکیہ، نیدرلینڈز، ملائیشیا، سپین، یونان، فن لینڈ، جنوبی افریقہ ، مصر، متحدہ عرب امارات، عمان، مراکش، تیونس اور آسٹریا سمیت 20 سے زائد ممالک کے محققین اور ماہرین نے شرکت کی۔ کانگریس کے لیے تقریبا ایک ہزار رجسٹریشنز موصول ہوئیں، جبکہ 50 سے زائد ملکی و غیر ملکی جامعات سے 800 سے زائد تحقیقی خلاصے موصول ہوئے۔ اس موقع پر تقریبا 100 غیر ملکی محققین نے بھی اپنی تحقیق پیش کی ۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا تھے، جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاقف انور چوہدری نے تقریب کی صدارت کی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی ڈاکٹر ندیم شیخ، وائس چانسلر پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عدیل اکرم اور ڈاکٹر غیور عباس نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پاس بین العلومی تحقیق کے فروغ کے لیے وسیع علمی و تحقیقی وسائل موجود ہیں، جو اسے عالمی سطح پر محققین اور تعلیمی اداروں کے لیے ایک پرکشش مرکز بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر جدید طریقہ ہائے کار اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بالخصوص صحت عامہ اور خوراک کے معیار جیسے شعبے عصر حاضر کے اہم ترین تقاضوں میں شامل ہیں، جہاں تحقیق اور سائنسی جدت کے ذریعے نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاقف انور چوہدری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی نے علمی و تحقیقی سرگرمیوں کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی تعلیمی منظرنامے پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ عالمی درجہ بندی میں یونیورسٹی دنیا کی 550 بہترین جامعات، بین العلومی تحقیق میں 250 بہترین جامعات میں شامل جبکہ پاکستان میں پانچویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانی ذہانت اور صلاحیتوں کو مزید موثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی و تحقیقی ماحول کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے تاکہ طلبہ اور محققین کو جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مختصر لیکن کامیاب تاریخی سفر میں اب تک 27 کانفرنسز کا کامیاب انعقاد کیا جا چکا ہے، جبکہ موجودہ کانگریس کے تحت چھ بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد تحقیق، جدت اور علمی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی قومی و بین الاقوامی سطح پر تحقیقی روابط کو وسعت دینے اور جامعات، صنعت اور معاشرے کے درمیان موثر اشتراک کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔افتتاحی تقریب میں ملکی و غیر ملکی محققین، کانفرنسز کے شرکا، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانگریس کو مختلف شعبہ ہائے علم کے ماہرین کے درمیان مکالمے، تحقیقی نتائج کے تبادلے اور مستقبل کے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)