منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر
قومی خبریں

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کالعدم تحریک کی کور کمیٹی کے رکن اور فیلڈ میں موجود کارندوں کے درمیان دو مبینہ آڈیو کالز میڈیا کے سامنے پیش کر دیں

طلال چوہدری
طلال چوہدری

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کالعدم تحریک کی کور کمیٹی کے رکن امتیاز اسلم اور فیلڈ میں موجود کارندوں کے درمیان ہونے والی دو مبینہ آڈیو کالز میڈیا کے سامنے پیش کر دیں، جن میں اسلحے، گولیوں کی ترسیل اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی صورتحال پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں چلائی گئی پہلی آڈیو کال میں امتیاز اسلم اور ایک دوسرے شخص (واجد)کے درمیان گفتگو سنی جا سکتی ہے۔ گفتگو میں کہا جا رہا ہے کہ لڑکے محاذ پر بیٹھے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس سامان (اسلحہ) کم پڑ گیا ہے۔ کال میں ایک شخص بتاتا ہے کہ اسلحہ اور گولیاں بھجوائی جا رہی ہیں جبکہ پیمنٹ بھی کر دی گئی ہے۔ گفتگو میں مزید کہا گیا کہ اسلحہ کی فراہمی کے لیے کل ہی آرڈر دے دیا گیا تھا اور تقریباً ساڑھے تین سو کے قریب گولیاں یا سامان کی ترسیل کے حوالے سے رابطے جاری ہیں۔

دوسری آڈیو کال میں علاقے کی کشیدہ صورتحال اور فورسز کے ساتھ تصادم کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ کال میں ایک شخص بتاتا ہے کہ صورتحال کافی خراب ہے اور فورسز کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ گفتگو کے دوران فورسز پر فائرنگ اور گولیاں چلانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلحہ اور گولیاں پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ فورسز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے ان آڈیو کالز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حقوق کی تحریک کے نام پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اسلحہ اکٹھا کیا جا رہا ہے اور سکیورٹی اداروں پر حملے کروائے جا رہے ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)