منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پنجاب

پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ، بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہمارا مشن ہے، ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا اور ڈی سی آفس میں ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ اور یونین کونسل میڈیکل افسران (یو سی ایم اوز) سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اور مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس اور فیلڈ دورے کے دوران انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو کی یہ خصوصی مہم 2 سے 8 نومبر تک بھرپور انداز میں جاری رہے گی، جبکہ اس سے قبل ایل کیو اے ایس ٹیسٹس میں سابقہ کارکردگی بہترین رہی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے تمام فرنٹ لائن ورکرز کی جفاکشی اور کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تقریب کے دوران سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

انتظامی امور کو مزید موثر بنانے اور ہدف کے حصول کے لیے پانچ واضح ہدایات جاری کی گئیں جن میں تمام فیلڈ ورکرز کی سو فیصد حاضری کو ہر صورت یقینی بنانا، حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا، کام کے معیار میں مزید بہتری لانا، غفلت یا کوتاہی برتنے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لانا، اور کسی بھی قسم کی شکایت یا اطلاع کی صورت میں فوری طور پر ڈی سی کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کے احکامات شامل ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیانات میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری اولین قومی ترجیح ہے اور بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہمارا مشن ہے، فرنٹ لائن ورکرز اس قومی مقصد کے اصل ہیرو ہیں جن کی محنت پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں، اور خبردار کیا کہ فیلڈ کے امور میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام صوبے کو پولیو سے پاک کرنے اور صحت مند نسل کی پروان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم اور مستحکم قدم ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)