لاہور۔22نومبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران1430ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق اور1665زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1430ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 729شدید زخمی افراد کو فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ936معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں923ڈرائیورز،72کم عمرڈرائیورز، 566مسافر اور188پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق 224ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت281 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد104حادثات میں 119متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورگوجرانوالہ73حادثات میں 77متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



