منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پنجاب

فیسکو نے بجلی کے موثر استعمال اور توانائی کے ضیاع کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

FESCO

فیصل آباد۔ 02 نومبر (اے پی پی):فیسکو کی جانب سے بجلی کے موثر استعمال اور توانائی کے ضیاع کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس ضمن میں گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے ساتھ فیسکو کے افسران و ملازمین کو بھی بجلی بچانے اوراس کے معاشی فوائد سے آگاہ کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرعابد رشید نے کہا کہ بجلی کا محتاط استعمال ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ بجلی کی بچت سے نہ صرف صارفین کے بلوں میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے بلکہ توانائی کے وسائل پر دباؤ کم کرکے قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی حصہ ڈالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری استعمال میں کمی سے گھریلو اخراجات اور کاروباری اداروں کی پیداواری لاگت کم ہو سکتی ہے۔ بچائی گئی بجلی ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، صنعتوں اور دیگر ضروری شعبوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ اس لیے ہر صارف کی چھوٹی سی کوشش اجتماعی سطح پر اہم فائدے کا باعث بن سکتی ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو نے صارفین سے اپیل کی کہ کمرے، دکان یا دفتر سے نکلتے وقت غیر ضروری لائٹس، پنکھے اور دیگر برقی آلات بند کرنے کی عادت اپنائیں۔ دن کے اوقات میں جہاں ممکن ہو قدرتی روشنی اور ہوا سے فائدہ اٹھائیں اور ضرورت کے مطابق ہی روشنی کا انتظام کریں۔ روایتی زیادہ بجلی استعمال کرنے والے بلبوں کی جگہ ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی جائیں۔انجینئر عابد رشیدنے مزید کہا کہ موسم کی مناسبت سے برقی ہیٹر، گیزر اور ایئرکنڈیشنر کا محتاط استعمال کیا جائے اور انہیں ضرورت ختم ہونے پر بند کر دیا جائے۔

کپڑوں کی استری اور واشنگ مشین کے استعمال کو مناسب ترتیب دے کر بار بار آلات چلانے سے گریز کیا جائے۔ پانی کی موٹروں کو بلا ضرورت چلتا نہ چھوڑا جائے اور ٹینکی بھرنے کے بعد موٹر بروقت بند کرنے کا انتظام کیا جائے۔ ایسے آلات جنہیں استعمال کے بعد مکمل طور پر بند کیا جا سکتا ہو، انہیں غیر ضروری طور پر اسٹینڈ بائی پر نہ رکھا جائے۔انہوں نے تجارتی اور صنعتی صارفین پر زور دیا کہ دکانوں، مارکیٹو ں، گوداموں اور کارخانوں میں ضرورت سے زائد روشنی اور غیر استعمال شدہ مشینری بند رکھی جائے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو نے ہدایت کی کہ توانائی بچت مہم کا آغاز فیسکو کے اپنے دفاتر سے کیا جائے۔ تمام متعلقہ افسران اپنے دفاتر میں غیر ضروری لائٹس، پنکھے، ایئرکنڈیشنر، کمپیوٹر، پرنٹر اور دیگر آلات بند رکھنے کو یقینی بنائیں۔ دفتری اوقات کے اختتام پر ضروری خدمات اور حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے برقی آلات کی چیکنگ کا انتظام کیا جائے۔ ہر دفتری عمارت کے لیے ایک ذمہ دار افسر نامزد کیا جائے جو ان اقدامات پر عمل درآمد اور بجلی کے استعمال کی ماہانہ نگرانی کرے، جبکہ جائزے کے دوران موسم، دفتری اوقات اور کام کی نوعیت کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے صارفین، افسران اور ملازمین کا تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ بجلی کی بچت کو مستقل عادت بنا کر اپنے مالی وسائل محفوظ رکھنے، ضروری شعبوں کے لیے توانائی کی دستیابی بہتر بنانے اور قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)