جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ویمنز سکواڈ کا اعلان، ڈیانڈرا ڈوٹن کی واپسی نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکا قاہرہ میں آئل ٹینکر آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس وزیراعظم محمد شہباز شریف کاقاہرہ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری کا قاہرہ میں آئل ٹینکر کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ویمنز سکواڈ کا اعلان، ڈیانڈرا ڈوٹن کی واپسی نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکا قاہرہ میں آئل ٹینکر آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس وزیراعظم محمد شہباز شریف کاقاہرہ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری کا قاہرہ میں آئل ٹینکر کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت
زرعی خبریں

گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے سفارش کردہ زہر کا درست مقدار میں بروقت استعمال ضروری ہے، ڈائریکٹر زراعت سرگودھا

گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے سفارش کردہ زہر کا درست مقدار میں بروقت استعمال ضروری ہے، ڈائریکٹر زراعت سرگودھا

سرگودھا۔ 24 نومبر (اے پی پی):کاشتکار و کسان بھائی گندم کی کاشت فوری طور پر مکمل کرلیں، گندم کی کاشت کا آئیڈیل وقت 20 نومبر تک ہوتا ہے جیسے ہی جہاں دھان یا کماد کے کھیت خالی ہوں تو فوری طور پر وہاں گندم کی کاشت کرلی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق نے گندم کی کاشت کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کا حتمی وقت 15 دسمبر تک ہوتا ہے لیکن اس کیلئے تاخیر کی صورت میں شرح ہائے بیج 60 کلوگرام فی ایکڑ رکھنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت میں جتنی تاخیر ہوتی جائے گی اس کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اسی طرح کمی واقع ہوتی جائے گی جس سے جہاں کاشتکاروں کومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں پر گندم کے پیداواری اہداف بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ کاشتکار گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور پہلے پانی کےبعدوترآنے پر دوہری بار نیرو چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی تجویز شدہ جڑی بوٹی ما ر زہروں کا استعمال بھی کیا جائے تاکہ فصلات کو کیڑوں سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی تجویز شدہ جڑی بوٹی مار زہر کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔انہوں نےمزیدکہاکہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئےسفارش کردہ زہر کا درست مقدار میں بروقت استعمال ضروری ہے جبکہ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ عملہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے جو بر وقت کاشت کاروں کی رہنمائی کے لیے متحرک ہیں۔ انہوں نے گندم کی آبپاشی کے حوالے سے ہدایت کی کہ کپاس، مکئی اور کماد کے بعد کاشت کی جانے والی گندم کو پہلا پانی بوائی کے 20 سے 25 دن بعد اور دھان کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 30 سے 40 دن بعد لگانا ضروری ہے جو کہ گندم کی فصل کی بہتر پیداوار کے لیے ازحد ضروری ہوتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)