منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
خیبر پختونخواہ

گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے کی جیلوں میں اصلاحات اور جیلوں و عملے کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق اجلاس

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور۔ 02 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبے کی جیلوں میں اصلاحات اور جیلوں و عملے کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔پیر کو ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق اجلاس میں مشیر جیل خانہ جات و داخلہ کفایت اللہ، آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو جیلوں میں جاری اصلاحات، پریزن انڈسٹری، ڈیجیٹلائزیشن، قیدیوں کی گنجائش، ورچوئل کورٹس، ماڈل انٹرویو رومز اور طبی سہولیات سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا پریزن اینڈ کریکشن ایکٹ 2026 کے ترمیمی ایکٹ کو جانچ پڑتال کے لیے محکمہ قانون بھجوا دیا گیا ہے جبکہ صوبے کی جیلوں میں تمام قیدیوں کا ڈیٹا مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے۔ صوبے کی 11 جیلوں میں ورچوئل کورٹس جبکہ پانچ جیلوں میں ماڈل انٹرویو رومز متعارف کرائے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مردان، پشاور اور ہری پور کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمند اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے پریزن انڈسٹری قائم کی گئی ہے۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہر ضلع میں قیدیوں کے تشخیصی ٹیسٹوں کے لیے لیبارٹریوں کے ساتھ اشتراک عمل کے قیام پر کام کیا جائے جبکہ صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان جیلوں کے فیز ٹو کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق، معیاری طبی سہولیات اور بہتر ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جیلوں کو محض سزا دینے کے مراکز کے بجائے اصلاح اور بحالی کے اداروں میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ قیدی رہائی کے بعد معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)