پشاور۔ 23 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔
ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نےدھماکے کےنتیجے میں پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے،دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں حکومت، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کوکمزور نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نےزخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



