منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
خیبر پختونخواہ

پشاور ہائیکورٹ، 12 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزدملزم کی بریت کاٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم، عمرقید اور جرمانے کی سزا

پشاور ہائیکورٹ، 12 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزدملزم کی بریت کاٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم، عمرقید اور جرمانے کی سزا

پشاور۔ 02 نومبر (اے پی پی):پشاور ہائیکورٹ نے 12 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالت نے خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کے تحت بھی ملزم کو 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے متاثرہ بچی کی اپیل منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو بری کرتے وقت متعدد قانونی نکات اور اہم حقائق کو نظرانداز کیا۔

عدالت نے ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت عمر قید اور جرمانے جبکہ خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کی دفعہ 53 کے تحت 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی۔مقدمے کے مطابق ملزم کے خلاف 14 فروری 2023 کو تھانہ حیات آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔متاثرہ بچی اپنے والد کے ہمراہ تھانے پہنچی اور واقعے کی شکایت درج کرائی تھی۔

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے 11 نومبر 2025 کو ملزم کو بری کردیا تھا، جس کے خلاف متاثرہ بچی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔مقدمے کی کارروائی کے دوران متاثرہ بچی اور اس کے والد نے امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔مقدمے کی تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کی اہلیہ نے بھی اس سے طلاق لے لی تھی۔پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرائل کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر کی بریت ختم ہوگئی ہے اور ملزم کو مذکورہ دفعات کے تحت قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)