منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور

ثمر ہارون بلور
ثمر ہارون بلور

پشاور۔ 22 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں سے 10 ارب روپے کی پہلی قسط جاری ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صوبے کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط کی فراہمی سے صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کو آگے بڑھانے، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیح ہے کہ ترقیاتی فنڈز کو عوامی ضروریات اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر شفاف اور مؤثر انداز میں خرچ کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عمل درآمد، مؤثر نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

ثمر ہارون بلور نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے محض اعلانات، سرکاری دستاویزات یا ڈیجیٹل میڈیا تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلکہ ان کی عملی شکل صوبے کے ہر علاقے میں نظر آنی چاہیے۔ حقیقی ترقی وہی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے اور پائیدار ترقی کی بنیاد مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبرپختونخوا ہمارا وژن ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں اور عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے مثبت اثرات عملی طور پر محسوس ہوں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)