ایبٹ آباد۔ 02 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صدام اختر، ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انمول انور کی نگرانی میں مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران متعدد تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ، بازاروں کی بحالی اور عوام کے لیے آمدورفت میں آسانی یقینی بنائی جا سکے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



