اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بین الاقوامی عدالتی کانفرنس میں شرکت،پناہ گزینوں کے تحفظ، نقل مکانی کے قوانین اور بین الاقوامی تحفظ سے متعلق قانونی چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا نوجوان اپنے علم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ملکی ترقی اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں، سید یوسف رضا گیلانی پاکستانی عوام اور پارلیمان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی ،ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں،سردار ایاز صادق پاکستان فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ، پائیدار اور جامع حل کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر توانائی سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر ، نیشنل گرڈ کی توسیع و جدید کاری اور مالیاتی امور بارے تبادلہ خیال کیا وزیر تعلیم بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، یونیورسٹیوں میں یکساں قواعد و ضوابط سے متعلق امور کا جائزہ لیا محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کریک ڈائون،غیر قانونی شکار و تجارت میں ملوث8 ملزمان گرفتار سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا ہمارا اہم ہدف تھا، کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے، غازی غوری واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی محکمہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت ،درپیش مسائل سے آگاہ کیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی ڈی پی او سیالکوٹ سے ملاقات، پولیس کی عوامی آگاہی مہمات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کا دورہ میانی ڈسپوزل سائٹ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بین الاقوامی عدالتی کانفرنس میں شرکت،پناہ گزینوں کے تحفظ، نقل مکانی کے قوانین اور بین الاقوامی تحفظ سے متعلق قانونی چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا نوجوان اپنے علم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ملکی ترقی اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں، سید یوسف رضا گیلانی پاکستانی عوام اور پارلیمان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی ،ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں،سردار ایاز صادق پاکستان فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ، پائیدار اور جامع حل کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر توانائی سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر ، نیشنل گرڈ کی توسیع و جدید کاری اور مالیاتی امور بارے تبادلہ خیال کیا وزیر تعلیم بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، یونیورسٹیوں میں یکساں قواعد و ضوابط سے متعلق امور کا جائزہ لیا محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کریک ڈائون،غیر قانونی شکار و تجارت میں ملوث8 ملزمان گرفتار سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا ہمارا اہم ہدف تھا، کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے، غازی غوری واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی محکمہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت ،درپیش مسائل سے آگاہ کیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی ڈی پی او سیالکوٹ سے ملاقات، پولیس کی عوامی آگاہی مہمات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کا دورہ میانی ڈسپوزل سائٹ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
کھیل کی خبریں

نوجوان پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی اچھا آغاز ہے، ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے، بیٹنگ کوچ

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ

لاہور۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف نوجوان پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی حوصلہ افزا رہی ہے، تاہم یہ اچھی پرفارمنس صرف ایک شروعات ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی بیٹنگ میں مزید بہتری لانے کے لیے ابھی کافی کام کرنا ہوگا۔ مائیک سمتھ نے پی سی بی پوڈ کاسٹ کے پروگرام سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں شرکت کے دوران پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی، ان کی تکنیک، صلاحیتوں اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے نوجوان بیٹر اذان اویس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور لارڈز ٹیسٹ میں جوفرا آرچر جیسے تیز رفتار بالر کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اذان اویس کی بیٹنگ میں اعتماد اور صلاحیت واضح طور پر نظر آئی۔بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ طیب عارف جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں، جبکہ طحہ میں وکٹ پر وقت گزارنے اور طویل اننگز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے، کسی بھی ٹیم کے لیے یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ اس کے پاس مختلف انداز اور مہارتوں کے حامل بلے باز موجود ہوں تاکہ وہ میچ کی صورتحال کے مطابق اپنی حکمت عملی اختیار کرسکیں۔

مائیک سمتھ نے کہا کہ ٹیم کے تمام بلے باز بیٹنگ کے حوالے سے مزید سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے خواہش مند ہیں۔ کھلاڑیوں میں بہتر سے بہترین بننے کی صلاحیت موجود ہے، جو ایک اچھی ٹیم کی پہچان ہوتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ہر کھلاڑی کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کیا جائے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی میں بہتری کے آثار موجود ہیں۔ امید ہے کہ جلد ان کی محنت اچھے نتائج کی صورت میں سامنے آئے گی اور وہ بڑے سکورز بنانے میں بھی کامیاب ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ سلمان علی آغا نے انگلینڈ سیریز کے بعد اپنی بیٹنگ تکنیک میں معمولی تبدیلی کی ہے۔ کھلاڑیوں کی تکنیک اور کھیل کے انداز میں بہتری لانے کے لیے مختلف پہلوئوں پر کام کرنا ضروری ہوتا ہے اور سلمان علی آغا نے بھی اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے تبدیلیاں کی ہیں۔سعود شکیل کی بیٹنگ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کوچ نے کہا کہ وہ اس وقت بہت اچھی فارم میں ہیں اور مڈل آرڈر کے ورلڈ کلاس بلے باز ہیں۔

ان کی بیٹنگ میں تکنیکی مہارت اور مستقل مزاجی موجود ہے، جو ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھرپور خود اعتمادی کے ساتھ بیٹنگ کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے اس طرح کا اعتماد اور صلاحیتوں کا اظہار مستقبل کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ مائیک سمتھ نے کہا کہ ہماری کوشش صرف ماہر بلے باز تیار کرنا نہیں بلکہ بالرز کی بیٹنگ صلاحیتوں کو بھی بہتر بنانا ہے تاکہ وہ مشکل وقت میں اپنی بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کے لیے قیمتی رنز بنا سکیں۔

جدید کرکٹ میں بالرز کا بیٹنگ میں کردار بھی بہت اہم ہوچکا ہے، اس لیے ہم اس شعبے پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان بلے بازوں کی حالیہ کارکردگی خوش آئند ضرور ہے، لیکن ٹیم کی مجموعی بیٹنگ کو مزید مضبوط بنانے، کھلاڑیوں کی انفرادی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کے لیے کام جاری رکھنا ہوگا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)