اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے حوصلہ افزا آثار سامنے آرہے ہیں، آئی ٹی برآمدات ریکارڈ 453 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ مثبت معاشی پیشرفت کا عکاس ہے۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی اصلاحات کا تسلسل، برآمدات کا فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



