منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
قومی خبریں

ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ہیلتھ اینڈ اوور دی کاؤنٹر (ایچ او ٹی سی) ڈویژن کے تحت لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ہے، جس کے ذریعے متعلقہ درخواستیں ڈیجیٹل طور پر جمع کرائی جا سکیں گی۔ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ یادداشت کے مطابق نئے آن لائن نظام کو اتھارٹی کی ویب سائٹ پر فعال کیا گیا ہےجس سےمتعلقہ اسٹیک ہولڈرز متبادل ادویات اور صحت کی مصنوعات سے متعلق قواعد 2026 کے تحت لائسنس اور مصنوعات کی رجسٹریشن کی درخواستیں الیکٹرانک طریقے سے جمع کرا سکیں گے۔

یہ پیش رفت متبادل ادویات اور صحت کی مصنوعات کے قواعد 2026 کے نوٹیفکیشن کے بعد سامنے آئی ہے، جو 16 نومبر 2026 کو ایس آر او 2117(I)/2026 کے ذریعے جاری کیا گیا تھا۔ڈریپ نے نئے قواعد کے تحت نظرثانی شدہ فیسوں کے مطابق اپنا آن لائن فیس پورٹل بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواستوں کے لیے نئے فیس چالان تیار کرکے استعمال کریں۔اتھارٹی کے مطابق وہ درخواست گزار جو سابقہ فیس اسٹرکچر کے تحت فیس جمع کرا چکے ہیں انہیں نئے قواعد کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جہاں ضروری ہو، آن لائن فیس پورٹل کے ذریعے اضافی فرق کی رقم جمع کرانا ہوگی۔

ڈریپ نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز، کیمسٹس، ڈرگسٹس اور نیوٹراسیوٹیکل مصنوعات تیار کرنے والوں کو نئے ریگولیٹری تقاضوں، آن لائن درخواستوں کے طریقہ کار اور نظرثانی شدہ فیس اسٹرکچر پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ درخواستوں کی کارروائی میں تاخیر سے بچا جا سکے۔ڈریپ کے مطابق یہ اقدام ادارے کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد شفافیت، کارکردگی، سہولت اور ریگولیٹری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)