منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
قومی خبریں

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو سکینڈل، بانی پی ٹی آئی سمیت کئی بااثر افراد فلیٹس کا قانونی ریکارڈ دینے میں ناکام، نیب میں کلیم ثابت نہ کر سکے، طلال چوہدری

جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور  پی ٹی آئی میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، طلال چودھری

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو منصوبے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بارہا موقع دئیے جانے کے باوجود جو بااثر 7 سے 8 افراد اپنے فلیٹس کی خریداری کا قانونی ثبوت اور منی ٹریل دینے میں مکمل ناکام رہے، ان میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بھی شامل ہیں جن کے فلیٹ کا کوئی قانونی کلیم نیب میں ثابت نہیں ہو سکا۔وہ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں جب بھی ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے خلاف کارروائی ہوئی، وہ صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے ادوار حکومت میں عمل میں آئی، چاہے وہ ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہو، منصوبے کو حکومتی تحویل میں لینا ہو یا پھر معاہدے کی منسوخی ہو۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کے ادوار کے علاوہ باقی تمام ادوار میں اس منصوبے کے لیے کھلم کھلا سہولت کاری کی گئی جس میں سی ڈی اے کے علاوہ سیاستدان، میڈیا کے کچھ عناصر اور متعدد ججز بھی شامل رہے اور اسی ملی بھگت اور سہولت کاری کے باعث معصوم شہریوں کو لوٹا گیا۔

وزیر مملکت نے واضح کیا کہ عمارت میں کئی فلیٹس ایسے ہیں جو مبینہ لین دین اور غیر قانونی سہولت کاری کے نتیجے میں مخصوص افراد کو نوازنے کے لیے دیئے گئے۔ نیب نے تمام خریداروں کو اپنا قانونی و مالی ریکارڈ ثابت کرنے کا منصفانہ موقع فراہم کیا، مگر چند بااثر افراد سامنے نہیں آئے جن میں بانی پی ٹی آئی کا نام نمایاں ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہر اقدام کسی سیاسی انتقام یا اثر و رسوخ کے تحت نہیں، بلکہ ملک میں بلا تفریق قانون کی یکساں بالادستی قائم کرنے کے لیے جاری ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)