منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
قومی خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی

محمد حنیف عباسی
محمد حنیف عباسی

راولپنڈی۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا جس میں نوجوان مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید منصوبوں کی تجاویز بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھی جائیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے کسی فنڈنگ کے بغیر اپنی محنت، جوش اور جذبے سے کنونشن کا انعقاد کر کے سرپرائز دیا ہے۔ نوجوانوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے سینئر وزیر کو بھی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو دن ایک بجے راولپنڈی کی سڑکوں پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا استقبال ہو گا جس کے لیے نوجوان بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کو نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں متعدد ترقیاتی منصوبے دیئے گئے ہیں۔ شہر میں تعلیمی ادارے، ہسپتال، میٹرو بس سروس، صفائی کا نظام اور چلڈرن ہسپتال جیسے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریلوے کے منصوبوں کے لیے اربوں روپے فراہم کیے ہیں۔ ریلوے کراسنگز پر پھاٹکوں کی تنصیب اور ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ راولپنڈی میں 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال جون 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی ترقی کا سفر جاری ہے اور شہر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا راجہ بازار میں پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ کمرشل مارکیٹ میں بھی پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ 24 نومبر کو نوجوان وزیر اعلیٰ کے استقبال کے مقررہ روٹ پر موجود ہوں گے جبکہ مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس بنی کے راستے جامع مسجد روڈ پہنچیں گے۔ رکن قومی اسمبلی ملک ابرار اور دونوں ارکان صوبائی اسمبلی ڈنگی کھوئی سے جلوس کی صورت میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور دکاندار بھی استقبال کے انتظامات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور مختلف مقامات پر جا کر تیاریاں کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کارکنوں اور قیادت کا تعلق مضبوط ہے، نہ انہوں نے کارکنوں کو چھوڑا اور نہ کارکن ان سے دور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے عوام اور تاجر برادری نے ہمیشہ مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ستھرا پنجاب پروگرام اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اقدامات جاری ہیں جبکہ جرائم کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لیے محنت ضروری ہے، حسد کے بجائے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو عوام اور ان کے بچوں کی صحت، تعلیم، علاج معالجے، ٹرانسپورٹ اور صفائی کی فکر ہے۔ ان کے ترقیاتی منصوبوں کا مقابلہ کرنا ہے تو ان سے بہتر منصوبے بنا کر دکھائیں، بصورت دیگر انہیں برداشت کریں اور حسد کے بجائے محنت کریں۔ انہوں نے کہا وہ اپنی قائد کے استقبال کے لیے ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے راولپنڈی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو آٹھ ہزار بچوں کو سکالرشپس اور لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)