لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے محسن نقوی کے ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو گزشتہ شب ہونے والے اہم مذاکرات اور ان کی پیش رفت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



