اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان اسلام آباد کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں مفت ہیپاٹائٹس سی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، ڈی ایچ او وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا لاہورسٹیشن کا دورہ، پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کی توسیع کے جاری کام کامعائنہ کیا پنجاب بھرمیں 1416ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1637زخمی راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شینزن اپیک اجلاس میں روسی صدر کی شرکت کا خیرمقدم، چینی وزارت خارجہ اسلام آباد میں پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کے دوران 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط حکومت بلوچستان نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت دنیا بھر کی 100 سے زائد ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اناج درآمد اور برآمد کرنے والے ممالک کو سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے، چینی وزارت تجارت پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حیوانات اتوار کو منایا گیا چینی سائنسدان نیپال میں سرحد پار شدید آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سائنسی تحقیق کریں گے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان اسلام آباد کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں مفت ہیپاٹائٹس سی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، ڈی ایچ او وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا لاہورسٹیشن کا دورہ، پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کی توسیع کے جاری کام کامعائنہ کیا پنجاب بھرمیں 1416ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1637زخمی راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شینزن اپیک اجلاس میں روسی صدر کی شرکت کا خیرمقدم، چینی وزارت خارجہ اسلام آباد میں پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کے دوران 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط حکومت بلوچستان نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت دنیا بھر کی 100 سے زائد ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اناج درآمد اور برآمد کرنے والے ممالک کو سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے، چینی وزارت تجارت پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حیوانات اتوار کو منایا گیا چینی سائنسدان نیپال میں سرحد پار شدید آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سائنسی تحقیق کریں گے
قومی خبریں

اسلام آباد میں پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کے دوران 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط

ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون ،263 کلو گرام پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کر 81 افراد کو حوالات منتقل کر دیا

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ماحول دشمن پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، مختلف علاقوں میں پابندی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 122 افراد کو گرفتار جبکہ 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلسل خلاف ورزی کرنے والی 7 دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے 15، اسسٹنٹ کمشنر رورل نے 22، سب ڈویژن سیکرٹریٹ میں 10 جبکہ سٹی میں 20 افراد کو گرفتار کیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے 7، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 8 جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 30 افراد کو گرفتار کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار کی جانب سے بھی متعدد افراد کو حوالات منتقل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ماحول دشمن پولی تھین بیگز کے استعمال پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)