اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



