پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس
تازہ ترین

وزیراعظم سے پولینڈ کے وزیر و کوآرڈینیٹر برائے خصوصی خدمات کی ملاقات، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔پیر کو وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پولینڈ کے وزیر کونسل آف منسٹرز کے رکن اور کوآرڈینیٹر برائے خصوصی خدمات ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس تاریخی دوستی کو طویل المدتی، مضبوط اور کثیر الجہتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ روابط کا جائزہ لیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح قیادت کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سکیم کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ملاقات کے دوران فریقین نے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)