پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ایجنسی کی کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف کارروائیاں جاری ایف آئی اے فیصل آباد نے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر و ایجنٹ کو گرفتار کر لیا این سی ایچ ڈی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیورسٹی آف سرگودھا کےاشتراک سے”عالمی یومِ اساتذہ” پر سیمینار رولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بھکر میں پروقار تقریب پی ڈی ایم اے کا صوبہ بھر میں بارشوں بارے الرٹ جاری ، ترجمان سرحد پر فوج کی موجودگی پر انگلی اٹھانے والے پہلے کے پی میں اپنی 13 سالہ ناکامیوں کا حساب دیں، خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی فری آئی کیمپ دارالاحسان میں جاری آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں اور چند مقامات پر بارش و ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں صارفی مارکیٹ مستحکم رہی،مجموعی طور پر 19.63 ارب یوآن کی فروخت کو فروغ ملا یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ایجنسی کی کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف کارروائیاں جاری ایف آئی اے فیصل آباد نے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر و ایجنٹ کو گرفتار کر لیا این سی ایچ ڈی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیورسٹی آف سرگودھا کےاشتراک سے”عالمی یومِ اساتذہ” پر سیمینار رولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بھکر میں پروقار تقریب پی ڈی ایم اے کا صوبہ بھر میں بارشوں بارے الرٹ جاری ، ترجمان سرحد پر فوج کی موجودگی پر انگلی اٹھانے والے پہلے کے پی میں اپنی 13 سالہ ناکامیوں کا حساب دیں، خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی فری آئی کیمپ دارالاحسان میں جاری آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں اور چند مقامات پر بارش و ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں صارفی مارکیٹ مستحکم رہی،مجموعی طور پر 19.63 ارب یوآن کی فروخت کو فروغ ملا
قومی خبریں

وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت

وفاقی وزیر احد چیمہ
وفاقی وزیر احد چیمہ

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت چاول کی پیداوار سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزارت فوڈ سکیورٹی کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ رائس پلانٹر کے استعمال سے پیداوار میں 15 فیصد اضافہ اور فی کلو پیداواری لاگت میں کمی ممکن ہوسکے گی۔اجلاس میں پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے بڑے چاول پیدا کرنے والے علاقوں میں اس ٹیکنالوجی کے ممکنہ استعمال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر نے سیکرٹری فوڈ کو صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد جامع فزیبلٹی سٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ سٹڈی میں اس منصوبے کی معاشی افادیت، پیداواری لاگت میں کمی کے امکانات اور چاول کی برآمدات پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔سینیٹر احد چیمہ نے کہا کہ اگر سٹڈی میں اس منصوبے کا قابل عمل ہونا ثابت ہوا تو وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے اس میں سرمایہ کاری کرے گی۔ سٹڈی میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور کسانوں کے درمیان اخراجات کی تقسیم کا طریقہ کار بھی تجویز کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے سیکرٹری فوڈ کو صوبائی حکومتوں سے مشاورت کرتے ہوئے موزوں کسانوں کی نشاندہی اور متعلقہ چاول پیدا کرنے والے علاقوں میں رائس پلانٹرز کی منصفانہ تقسیم کے لیے بھی کہا۔ انہوں نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ، دیگر صوبائی سٹیک ہولڈرز اور رائس پلانٹرز استعمال کرنے والی نجی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت بھی کی۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مشینری کے موثر استعمال اور دیکھ بھال کے لیے ضروری مہارت فراہم کرنا بھی منصوبے کا حصہ ہونا چاہیے۔

احد چیمہ نے کسانوں کی تربیت، فروخت کے بعد خدمات اور تکنیکی معاونت پر مشتمل ٹیکنالوجی منتقلی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے فوڈ سکیورٹی احمد عمیر، سیکریٹری فوڈ عامر علی احمد، سیکریٹری صنعت اور سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)