اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش و ژالہ باری کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر مغربی ہوائوں کا سلسلہ پیر کی رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہےجوکہ 7 اکتوبر تک برقرار ر ہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت42،دادو41،سبی،موہنجوداڑو اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



