بھکر۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بھکر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی تھے۔ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر نمایاں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ میں ٹیچر ایکسیلنس ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ استاد نئی نسل کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، جبکہ بہترین کارکردگی پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے ضروری ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



