پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ایجنسی کی کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف کارروائیاں جاری ایف آئی اے فیصل آباد نے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر و ایجنٹ کو گرفتار کر لیا این سی ایچ ڈی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیورسٹی آف سرگودھا کےاشتراک سے”عالمی یومِ اساتذہ” پر سیمینار رولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بھکر میں پروقار تقریب پی ڈی ایم اے کا صوبہ بھر میں بارشوں بارے الرٹ جاری ، ترجمان سرحد پر فوج کی موجودگی پر انگلی اٹھانے والے پہلے کے پی میں اپنی 13 سالہ ناکامیوں کا حساب دیں، خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی فری آئی کیمپ دارالاحسان میں جاری آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں اور چند مقامات پر بارش و ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں صارفی مارکیٹ مستحکم رہی،مجموعی طور پر 19.63 ارب یوآن کی فروخت کو فروغ ملا یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ایجنسی کی کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف کارروائیاں جاری ایف آئی اے فیصل آباد نے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر و ایجنٹ کو گرفتار کر لیا این سی ایچ ڈی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیورسٹی آف سرگودھا کےاشتراک سے”عالمی یومِ اساتذہ” پر سیمینار رولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بھکر میں پروقار تقریب پی ڈی ایم اے کا صوبہ بھر میں بارشوں بارے الرٹ جاری ، ترجمان سرحد پر فوج کی موجودگی پر انگلی اٹھانے والے پہلے کے پی میں اپنی 13 سالہ ناکامیوں کا حساب دیں، خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی فری آئی کیمپ دارالاحسان میں جاری آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں اور چند مقامات پر بارش و ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں صارفی مارکیٹ مستحکم رہی،مجموعی طور پر 19.63 ارب یوآن کی فروخت کو فروغ ملا
پنجاب

ستھرا پنجاب ایجنسی کی کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف کارروائیاں جاری

ستھرا پنجاب پروگرام
ستھرا پنجاب پروگرام

راولپنڈئ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر شہر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف انٹی لٹرنگ سکواڈ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اڈیالہ، فیصل کالونی، ہزارہ کالونی، ڈبل روڈ اور مری روڈ سمیت مختلف علاقوں میں انسپکشن کے دوران مجموعی طور پر 330 مقامات کا معائنہ کیا گیا جبکہ 30 خلاف ورزیاں سامنے آنے پر 30 وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔انسپکشن کے دوران کوڑا کرکٹ پھیلانے اور اسے جلانے والوں کو سموگ کے مضر اثرات اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور آئندہ خلاف ورزی سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب سموگ اور کوڑا کرکٹ کے خاتمے کے لیے سکولوں میں خصوصی آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ کمیونیکیشن ٹیم نے طلبا کو انسدادِ لٹرنگ اور صاف ستھرے ماحول کی اہمیت پر لیکچر دیے جبکہ پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ طلبا کو اپنا سفیر بناتے ہوئے انسدادِ کوڑا کرکٹ کا پیغام اپنے گھروں اور محلوں تک پہنچانے کی تلقین کی گئی۔سموگ کی روک تھام کے لیے شہر کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر واشنگ، سوئیپنگ اور سکریپنگ کا عمل بھی جاری ہے، تاکہ سڑکوں کے کناروں اور اطراف میں موجود گرد و غبار اور مٹی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ایم ڈی رانا ساجد صفدر نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ انسدادِ لٹرنگ اور سموگ مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے اور شہریوں میں صفائی، ماحول کے تحفظ اور کوڑا نہ جلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)