مانسہرہ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔پیر کو تربیتی سیشن کے دوران ریسکیو ٹریننگ ونگ نے شرکاء کو آگ لگنے کی وجوہات، آگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر، فائر ایمرجنسی کی صورت میں فوری اقدامات، محفوظ انخلاء اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے تفصیلی لیکچر اور فائر فائٹنگ آلات اور فائر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال کے حوالے سے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی
تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں وہ گھبراہٹ کے بجائے محفوظ اور مؤثر انداز میں ابتدائی اقدامات کر سکیں۔تربیت کا مقصد طلبہ اور کالج اسٹاف میں فائر سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنا، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانا اور جانی و مالی نقصان کے خطرات کو کم کرنا ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



