منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
قومی خبریں

اساتذہ قوم کے معمار اور نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کے ضامن ہیں، سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی
سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ، باشعور اور مہذب معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اساتذہ نئی نسل کو علم و شعور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ان کی قومی ذمہ داریوں اور فرائض سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر کیاجو ہر سال دنیا بھر میں 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے حصول میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کے پیشِ نظر اساتذہ کو جدید تعلیمی نظام، ٹیکنالوجی اور تحقیق سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ سازگار تدریسی ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایک مضبوط تعلیمی نظام کے ذریعے باشعور، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت معاشرے کی تشکیل ممکن ہے، جو ملک کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان اساتذہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کے لیے بہتر تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ اساتذہ علم کی روشنی پھیلانے اور معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی خدمات کا اعتراف اور ان کے احترام کا فروغ ایک مہذب اور تعلیم دوست معاشرے کی پہچان ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو عالمی یومِ اساتذہ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور رہنمائی نئی نسل کی کامیابی اور ملک کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)