اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : روہڑی ،سبی، شہید بینظیر آباد 42 ، نوکنڈی اور سکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



