ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ ٹیکسٹائل صنعت پاکستان کی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، ہارون اختر خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور گندم سیزن کےلیے کسانوں کی تیاریاں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمدنجیب خان سے حریت کانفرنس کےوفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان کا پلندری کے پہلے دورے پر کہوٹہ میں شاندار استقبال پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، حکومت صنعتی مسابقت اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر خان وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ ٹیکسٹائل صنعت پاکستان کی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، ہارون اختر خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور گندم سیزن کےلیے کسانوں کی تیاریاں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمدنجیب خان سے حریت کانفرنس کےوفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان کا پلندری کے پہلے دورے پر کہوٹہ میں شاندار استقبال پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، حکومت صنعتی مسابقت اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر خان وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال
قومی خبریں

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ

نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے وزرائے اعظم کی ہدایات اور عوام کی خواہشات کے مطابق طویل المدتی ترقی کو سہارا دیا جا سکے اور عوامی فلاح و بہبود میں بہتری لائی جاسکے ۔

نائب وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ بات نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بشمول سڑکوں کی مرمت و تزئین نو، اور سماجی و اقتصادی اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

انتظامی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا تاکہ طویل المدتی ترقی کو سہارا دیا جا سکے اور عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے، جو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے وزرائے اعظم کی ہدایات اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہو۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹریز خزانہ اور امورِ کشمیر، اسپیشل سیکرٹری خزانہ، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) آزاد جموں و کشمیر اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ چیف اکانومسٹ نے شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)