برسلز۔28نومبر (اے پی پی):یورپی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان آئندہ سات سالہ بجٹ اور یوکرین کے لیے نئے قرضے کی مالی معاونت کے اخراجات کی تقسیم پر گہرے اختلافات سامنے آگئے، اجلاس کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگیا۔
شنہوا کے مطابق یہ منعقدہ اجلاس جمعہ کی علی الصبح بغیر کسی اتفاق رائے کے اختتام پذیر ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اختلافات نمایاں ہوئے کہ یورپی یونین کو مجموعی طور پر کتنے فنڈز مختص کرنے چاہئیں اور انہیں کن شعبوں پر خرچ کیا جانا چاہیے۔
جرمنی نے بجٹ سے متعلق معاہدے کو مشکل بناتے ہوئے اس کی حمایت کو یوکرین کی مالی معاونت میں یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک کی شمولیت سے مشروط کر دیا ہے۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ فرانس میں صدارتی انتخابات قریب آنے کے باعث اگر رواں سال کے اختتام تک بجٹ پر اتفاق رائے نہ ہو سکا تو مذاکرات 2027ء کے دوسرے نصف تک مؤخر ہو سکتے ہیں۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



