ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوان پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی اچھا آغاز ہے، ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے، بیٹنگ کوچ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ڈرون حملے میں زخمی پاکستانی شہری کی عیادت اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 69.08 کلوگرام منشیات برآمد ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی وینزویلا کی عبوری صدر سے ملاقات، صحت کے نظام کی بہتری میں تعاون کی یقین دہانی یورپی یونین اب برطانیہ کی دوبارہ شمولیت میں دلچسپی نہیں رکھتی، روس امریکی خاتون اول کا روس اور یوکرین میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار، خاندانوں کو دوبارہ ملانے کی کوششیں جاری کویت میں ڈرون حملے میں دو اطالوی شہریوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مذمت عالمی ادارہ صحت کی کانگو میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے نئی سفارشات، ویکسین اور علاج کی آزمائشیں تیز کرنے پر زور تیونس اور اقوام متحدہ کے درمیان 2027ء سے 2031ء تک تعاون کے لیے 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فریم ورک پر دستخط روس کی جوہری آبدوز پرم بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہوگی، ولادیمیر پیوٹن یورپی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس میں طویل مدتی بجٹ اور یوکرین کی مالی معاونت پر اختلافات نمایاں نوجوان پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی اچھا آغاز ہے، ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے، بیٹنگ کوچ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ڈرون حملے میں زخمی پاکستانی شہری کی عیادت اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 69.08 کلوگرام منشیات برآمد ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی وینزویلا کی عبوری صدر سے ملاقات، صحت کے نظام کی بہتری میں تعاون کی یقین دہانی یورپی یونین اب برطانیہ کی دوبارہ شمولیت میں دلچسپی نہیں رکھتی، روس امریکی خاتون اول کا روس اور یوکرین میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار، خاندانوں کو دوبارہ ملانے کی کوششیں جاری کویت میں ڈرون حملے میں دو اطالوی شہریوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مذمت عالمی ادارہ صحت کی کانگو میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے نئی سفارشات، ویکسین اور علاج کی آزمائشیں تیز کرنے پر زور تیونس اور اقوام متحدہ کے درمیان 2027ء سے 2031ء تک تعاون کے لیے 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فریم ورک پر دستخط روس کی جوہری آبدوز پرم بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہوگی، ولادیمیر پیوٹن یورپی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس میں طویل مدتی بجٹ اور یوکرین کی مالی معاونت پر اختلافات نمایاں
بین الاقوامی خبریں

روس کی جوہری آبدوز پرم بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہوگی، ولادیمیر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

ماسکو ۔28نومبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جدید جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز ’پرم‘ روس کے بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہو کر جنگی ذمہ داریاں انجام دے گی۔شنہوا کے مطابق صدر پیوٹن نے جمعہ کو شمال مغربی روس کے شہر سیوروڈونسک میں واقع سیومش شپ یارڈ میں آبدوز پر روسی بحریہ کا پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر یہ اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’پرم‘ گزشتہ چھ برس کے دوران روسی بحریہ کے حوالے کی جانے والی یاسین ایم کلاس کی پانچویں جوہری آبدوز ہے۔ روس دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو اس نوعیت کی جدید جوہری آبدوزیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کریملن کے مطابق یہ چوتھی نسل کی کثیرالمقاصد جوہری آبدوز ہے اور روسی بحریہ کی پہلی آبدوز ہے جس میں زیرکون ہائپرسونک کروز میزائل باقاعدہ ہتھیاروں کے طور پر نصب کیے گئے ہیں۔صدر پیوٹن نے کہا کہ آبدوز ’پرم‘ مستقبل قریب میں بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہو کر روس کی سمندری سرحدوں کے تحفظ کی ذمہ داریاں انجام دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اپنی بحریہ بالخصوص آبدوزوں کے بیڑے کو وسعت دینے اور جدید بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ سیومش شپ یارڈ میں مختلف اقسام کی جوہری آبدوزوں کی تیاری جاری ہے جبکہ 2030ء تک پانچ میزائل بردار آبدوزیں روسی بحریہ کے حوالے کرنے کا منصوبہ ہے، جن میں یاسین ایم کلاس کی تین آبدوزیں بھی شامل ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)