اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سینیٹر شیری رحمان کا مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین پاکستان علاقائی تجارت اور معیشت کا گیٹ وے بننے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق دیرپا امن پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط جبکہ دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں، سیف الرحمان پانی کے ذخائر کی فوری تعمیر ناگزیر، ربیع سیزن میں25 فیصد کمی تشویشناک ہے، شاہد عمران پاکستان اپنے سفارتی اثرورسوخ کو بروئے کار لا کر علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دے، افتخار علی ملک ایف آئی اے اسلام آباد زون کی سوشل میڈیا پر جعلی پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہ این آر ایل گرینڈ فائنل،اینڈریو جونز اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر جذباتی، کمنٹری سے دستبرداری کی پیشکش ٹھکرا دی پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم اساتذہ 5 اکتوبر کو منایا جائے گا ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے کاروباری ماڈل پر نظرثانی ،ویلیو چین سسٹم کو عالمی رجحان کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت ،چیئر پرسن سی ٹی آئی محکمہ تحفظ جنگلی حیات کاجانوروں و پرندوں کے تحفظ و فروغ کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ خیبر پختونخوا میں مویشیوں کی لمپی سکن اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن مہم سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید پاکستانی شہر ی سپرد خاک، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سینیٹر شیری رحمان کا مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین پاکستان علاقائی تجارت اور معیشت کا گیٹ وے بننے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق دیرپا امن پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط جبکہ دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں، سیف الرحمان پانی کے ذخائر کی فوری تعمیر ناگزیر، ربیع سیزن میں25 فیصد کمی تشویشناک ہے، شاہد عمران پاکستان اپنے سفارتی اثرورسوخ کو بروئے کار لا کر علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دے، افتخار علی ملک ایف آئی اے اسلام آباد زون کی سوشل میڈیا پر جعلی پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہ این آر ایل گرینڈ فائنل،اینڈریو جونز اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر جذباتی، کمنٹری سے دستبرداری کی پیشکش ٹھکرا دی پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم اساتذہ 5 اکتوبر کو منایا جائے گا ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے کاروباری ماڈل پر نظرثانی ،ویلیو چین سسٹم کو عالمی رجحان کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت ،چیئر پرسن سی ٹی آئی محکمہ تحفظ جنگلی حیات کاجانوروں و پرندوں کے تحفظ و فروغ کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ خیبر پختونخوا میں مویشیوں کی لمپی سکن اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن مہم سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید پاکستانی شہر ی سپرد خاک، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
تجارتی خبریں

پاکستان علاقائی تجارت اور معیشت کا گیٹ وے بننے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق

میاں کاشف اشفاق
میاں کاشف اشفاق

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق، تمغہ امتیاز نے کہا ہے کہ پاکستان کا اہم جغرافیائی محل وقوع اور ٹرانزٹ تجارت کی صلاحیت اسے ایک اہم علاقائی تجارتی راہداری میں تبدیل کرسکتی ہے، جس سے جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرق وسطی کے درمیان رابطوں میں اضافہ، برآمدات و سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ اتوار کو یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرق وسطی کے سنگم پر واقع ہونے کے باعث ٹرانزٹ تجارت، گوداموں، نقل و حمل اور لاجسٹکس کی خدمات کے لیے غیر معمولی مواقع رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو جدید ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی تعمیر، سرحدی بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور کسٹمز کے طریقہ کار کو آسان بنانے کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ علاقائی تجارتی سامان کی بلاتعطل نقل و حرکت ممکن ہوسکے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ موثر ٹرانزٹ سہولیات سے نقل و حمل کے اخراجات کم، ترسیل کا وقت بہتر اور پاکستانی تجارتی راستے بین الاقوامی تاجروں کے لیے زیادہ پرکشش بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ رابطوں میں بہتری پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے نئی منڈیاں کھول سکتی ہے، خصوصا فرنیچر، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ مصنوعات، ادویات اور زرعی اجناس کے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے سربراہ نے ٹرانزٹ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں، کسٹمز، بندرگاہوں اور نجی شعبے کے درمیان بہتر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کسٹمز نظام، جدید لاجسٹکس انفراسٹرکچر اور طویل المدتی جامع ٹرانزٹ ٹریڈ حکمت عملی کے ذریعے پاکستان اپنی برآمدات میں اضافہ، غیر ملکی و ملکی سرمایہ کاری کو راغب اور ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موثر منصوبہ بندی اور علاقائی رابطہ کاری کے ذریعے پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کے ایک اہم اقتصادی گیٹ وے کے طور پر اپنا کردار مزید مضبوط کرسکتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)