پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اساتذہ صرف نسلیں نہیں، قوموں کا مستقبل تعمیر کرتے ہیں، احسن اقبال پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا ہر شہری کو ایمرجنسی میں بروقت اور معیاری سروس کی فراہمی کا احساس تحفظ ملنا چاہئے،صوبائی وزیر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا پاکستان کی حمایت سے بنگلہ دیشی امیدوار بین الپارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب کوئٹہ ، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد اساتذہ پاکستان کی فکری، سماجی اور معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان اساتذہ کی عزت، وقار اور معاشی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ندیم افضل چن چیئرمین سینیٹ کی تنزانیہ میں بین الپارلیمانی یونین کی 153ویں اسمبلی کے موقع پر ایشیا پیسیفک جیو پولیٹیکل گروپ کے اجلاس میں شرکت او آئی سی ممالک کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی صلاحیتیں اور ہنرمند نوجوان تیار کرنا ہوں گے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز سری لنکن انڈر 17 مینز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی اساتذہ صرف نسلیں نہیں، قوموں کا مستقبل تعمیر کرتے ہیں، احسن اقبال پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا ہر شہری کو ایمرجنسی میں بروقت اور معیاری سروس کی فراہمی کا احساس تحفظ ملنا چاہئے،صوبائی وزیر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا پاکستان کی حمایت سے بنگلہ دیشی امیدوار بین الپارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب کوئٹہ ، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد اساتذہ پاکستان کی فکری، سماجی اور معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان اساتذہ کی عزت، وقار اور معاشی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ندیم افضل چن چیئرمین سینیٹ کی تنزانیہ میں بین الپارلیمانی یونین کی 153ویں اسمبلی کے موقع پر ایشیا پیسیفک جیو پولیٹیکل گروپ کے اجلاس میں شرکت او آئی سی ممالک کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی صلاحیتیں اور ہنرمند نوجوان تیار کرنا ہوں گے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز سری لنکن انڈر 17 مینز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی
تجارتی خبریں

دیرپا امن پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط جبکہ دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں، سیف الرحمان

دیرپا امن پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط جبکہ دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں، سیف الرحمان

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ دیرپا امن کو ہمیشہ بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے اور پائیدار معاشی ترقی و خوشحالی کے حصول کے لیے امن ناگزیر ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے سکول آف کمیونیکیشنز اسٹڈیز کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیر اہتمام سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ اور اس کے معاون دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی برصغیر میں دوطرفہ کشیدگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی یہ معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا اور واضح کیا کہ پاکستان کے پانی کا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور ہوگا۔ سیف الرحمان نے کہا کہ دی ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت نے اگست میں واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ریسرچ کی ڈین اور سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کہا کہ پاکستان کو دریائے سندھ کے پانی سے متعلق اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر بھارت کے دوہرے معیار کی بھی نشاندہی کرنی چاہیے، کیونکہ ایک طرف بھارت عالمی اصولوں کی پاسداری کا دعوی کرتا ہے جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا یکطرفہ اقدام عالمی آبی نظم و نسق کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے خبردار کیا کہ اگر سندھ طاس معاہدے کا تنازع حل کیے بغیر جاری رہا اور بھارت نے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے یا اس میں مزید کمی کے لیے اقدامات کیے تو جنوبی ایشیا میں ایک نیا تنازع جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سنگین صورتحال سے بچنے کے لیے بھارت کے سنجیدہ حلقوں کو سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور دیگر تمام حل طلب مسائل کو مہذب اور مذاکراتی انداز میں حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)