پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے اساتذہ قوم کے حقیقی معمار ہیں،ملکی ترقی کیلئے نوجوان نسل کو جدید تعلیم و تحقیق سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026 کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی وزیراعظم سے پولینڈ کے وزیر و کوآرڈینیٹر برائے خصوصی خدمات کی ملاقات، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شہباز شریف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 2288 پوائنٹس گر گیا ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کا نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2026 کے باضابطہ اجراء کے موقع پرتقریب سے خطاب آئیسکو نے (کل) منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ اساتذہ صرف نسلیں نہیں، قوموں کا مستقبل تعمیر کرتے ہیں، احسن اقبال پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے اساتذہ قوم کے حقیقی معمار ہیں،ملکی ترقی کیلئے نوجوان نسل کو جدید تعلیم و تحقیق سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026 کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی وزیراعظم سے پولینڈ کے وزیر و کوآرڈینیٹر برائے خصوصی خدمات کی ملاقات، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شہباز شریف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 2288 پوائنٹس گر گیا ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کا نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2026 کے باضابطہ اجراء کے موقع پرتقریب سے خطاب آئیسکو نے (کل) منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ اساتذہ صرف نسلیں نہیں، قوموں کا مستقبل تعمیر کرتے ہیں، احسن اقبال پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا
تجارتی خبریں

بینکوں کے ڈپازٹس،قلیل مدتی قرضوں اور سرمایہ کاری میں اگست کے دوران اضافہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان
سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):ملک میں بینکوں کے ڈپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اگست کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026ء کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی ڈپازٹس کا حجم 39.24 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو جولائی 2026ء کے 39.05 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 0.5 فیصد جبکہ گزشتہ سال اگست کے 34.46 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 13.9 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026ء میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 13.60 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو جولائی کے 13.56 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 0.4 فیصد جبکہ گزشتہ سال اگست کے 12.28 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح اگست کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 41.18 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو جولائی کے 40.83 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 0.9 فیصد جبکہ گزشتہ سال اگست کے 36.30 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 13.4 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست کے اختتام پر قرضوں کے مقابلے میں ڈپازٹس کا تناسب 34.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں بھی 34.7 فیصد تھا جبکہ گزشتہ سال اگست میں یہ تناسب 35.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)