پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس
پنجاب

میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026 کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

تعلیمی بورڈ راولپنڈی
تعلیمی بورڈ راولپنڈی

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کے لیے 45 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے، بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، نقل اور غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ پیر کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026 کا آغاز 6 اکتوبر 2026 سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، امتحانات کے شفاف، منظم اور پرامن انعقاد کے لیے راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 45 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود کے مطابق 45 امتحانی مراکز میں 16 مراکز طلبہ، 13 مراکز طالبات، 15 مشترکہ امتحانی مراکز جبکہ ایک امتحانی مرکز جیل میں قائم کیا گیا ہے۔ تمام امتحانی مراکز پر ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ امتحانی عملے کو بھی مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’شفافیت جو نظر آئے‘‘، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026 کو مکمل شفافیت اور میرٹ کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، نقل یا غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کے لیے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی، امتحانی عمل کا جائزہ لیں گی اور اپنی رپورٹس بورڈ آفس کو ارسال کریں گی۔چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے بورڈ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے آن لائن مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ بالخصوص ہارڈ اور گرے امتحانی مراکز کو آن لائن مانیٹر کیا جائے گا تاکہ امتحانی عمل کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے واضح کیا کہ امتحانات میں نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے بوٹی مافیا کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا ہے۔ کسی بھی فرد یا گروہ کو امتحانی نظام کی شفافیت متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امتحانی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو صاف، شفاف اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کرنا تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی اولین ترجیح ہے۔ امتحانی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانت داری، غیر جانب داری اور مقررہ ضابطہ کار کے مطابق انجام دیں۔چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت، کوتاہی یا امتحانی قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تعلیمی بورڈ راولپنڈی امتحانی نظام کی شفافیت، میرٹ اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)