پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس
پنجاب

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں ،گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر 85 میٹر منقطع

سوئی گیس ٹاسک فورس
سوئی گیس ٹاسک فورس

ملتان۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ حالیہ اور ہفتہ وار کارروائیوں کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق ملتان کے مختلف علاقوں میں اب تک 1330 مقامات کی تلاشی اور چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 85 میٹرز منقطع کر دیے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ کارروائیوں کے دوران سامنے آنے والی خلاف ورزیوں میں غیر قانونی کمپریسر کے استعمال پر 43 میٹرز (سابقہ28 اور حالیہ 15) منقطع کیے گئے، جبکہ 9 مقامات پر غیر قانونی ایکسٹینشنز کو ختم کیا گیا۔ اس کے علاوہ 13 میٹرز الٹا لگانے پر کاٹے گئے، 9 میٹرز تجارتی استعمال، 4 غیر قانونی شفٹنگ، 5 صارف کی اپنی درخواست، 1 سروس سے دور ہونے کی وجہ سے منقطع کیا گیا اور 1 کیس ڈائریکٹ گیس استعمال کا پایا گیا۔ یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کے حکام کے مطابق ان مسلسل اقدامات کا بنیادی مقصد گیس چوری کا خاتمہ، سسٹم میں پریشر کی بحالی، عوامی شکایات کا بر وقت ازالہ اور عام صارفین کو بلا تعطل و محفوظ سپلائی یقینی بنانا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)