اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سینیٹر شیری رحمان کا مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین پاکستان علاقائی تجارت اور معیشت کا گیٹ وے بننے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق دیرپا امن پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط جبکہ دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں، سیف الرحمان پانی کے ذخائر کی فوری تعمیر ناگزیر، ربیع سیزن میں25 فیصد کمی تشویشناک ہے، شاہد عمران پاکستان اپنے سفارتی اثرورسوخ کو بروئے کار لا کر علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دے، افتخار علی ملک ایف آئی اے اسلام آباد زون کی سوشل میڈیا پر جعلی پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہ این آر ایل گرینڈ فائنل،اینڈریو جونز اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر جذباتی، کمنٹری سے دستبرداری کی پیشکش ٹھکرا دی پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم اساتذہ 5 اکتوبر کو منایا جائے گا ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے کاروباری ماڈل پر نظرثانی ،ویلیو چین سسٹم کو عالمی رجحان کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت ،چیئر پرسن سی ٹی آئی محکمہ تحفظ جنگلی حیات کاجانوروں و پرندوں کے تحفظ و فروغ کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ خیبر پختونخوا میں مویشیوں کی لمپی سکن اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن مہم سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید پاکستانی شہر ی سپرد خاک، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سینیٹر شیری رحمان کا مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین پاکستان علاقائی تجارت اور معیشت کا گیٹ وے بننے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق دیرپا امن پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط جبکہ دریا پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہیں، سیف الرحمان پانی کے ذخائر کی فوری تعمیر ناگزیر، ربیع سیزن میں25 فیصد کمی تشویشناک ہے، شاہد عمران پاکستان اپنے سفارتی اثرورسوخ کو بروئے کار لا کر علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دے، افتخار علی ملک ایف آئی اے اسلام آباد زون کی سوشل میڈیا پر جعلی پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہ این آر ایل گرینڈ فائنل،اینڈریو جونز اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر جذباتی، کمنٹری سے دستبرداری کی پیشکش ٹھکرا دی پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم اساتذہ 5 اکتوبر کو منایا جائے گا ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے کاروباری ماڈل پر نظرثانی ،ویلیو چین سسٹم کو عالمی رجحان کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت ،چیئر پرسن سی ٹی آئی محکمہ تحفظ جنگلی حیات کاجانوروں و پرندوں کے تحفظ و فروغ کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ خیبر پختونخوا میں مویشیوں کی لمپی سکن اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن مہم سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید پاکستانی شہر ی سپرد خاک، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
کھیل کی خبریں

این آر ایل گرینڈ فائنل،اینڈریو جونز اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر جذباتی، کمنٹری سے دستبرداری کی پیشکش ٹھکرا دی

این آر ایل گرینڈ فائنل،اینڈریو جونز اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر جذباتی، کمنٹری سے دستبرداری کی پیشکش ٹھکرا دی

سڈنی۔4اکتوبر (اے پی پی):نیشنل رگبی لیگ (این آر ایل)کے فائنل کے موقع پر نیوکیسل کے لیجنڈ سابق کھلاڑی اینڈریو جونز نے کلب کے 25 سال بعد گرینڈ فائنل میں پہنچنے پر جذباتی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے نتیجے پر کوئی اختیار نہ ہونے کے باعث شدید بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق اینڈریو جونز کو ٹیلی وژن انتظامیہ کی جانب سے اتوار کی رات کمنٹری کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے اور میچ بطور شائق دیکھنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمنٹری کرنا ان کا کام ہے اور وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ اتنے ہی نروس ہیں جتنے اپنے کھیل کے آغاز کے وقت تھے۔

اینڈریو جونز نے کہا کہ کیمرون سمتھ ان کے قریب ہوں گے اور اگر وہ جذباتی ہوگئے تو کیمرون سمتھ ان کا ساتھ دیں گے۔ اینڈریو جونز نے نیوکیسل کو 1997 اور 2001 میں دونوں چیمپئن شپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ میچ کے لیے یکجہتی اور جوش و خروش کا ایک دلچسپ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اینڈریو جونز کے اپنے ہی بیٹے لوئس نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے والد کی گاڑی کا راستہ روکا اور ان سے دوستانہ نوک جھونک کی۔ لوئس خود سڈنی روسٹرز کا حصہ ہیں لیکن وہ نیو کیسل نائٹس کی حمایت کر رہے ہیں۔

روسٹرز کے مداحوں نے اینڈریو جونز کے گھر کے باہر ایک مزاحیہ بینر بھی آویزاں کر رکھا تھا جس پر انہیں نیو کیسل واپس جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اینڈریو جونز نے اس تمام واقعے کو خوشگوار قرار دیا اور میچ پر توجہ مرکوز رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ادھر آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ ففیٹا کا پاپوا نیو گنی کے دورے کے دوران موبائل فون ایک شخص نے چوری کرلیا۔ ٹیم انتظامیہ نے جی پی ایس کے ذریعے فون تلاش کرنے کی کوشش کی جبکہ مقامی پولیس بھی مدد کے لیے پہنچ گئی۔ فون ملنے کے بعد ففیٹا کو اطمینان ہوا کہ ان کی تصاویر اور وڈیوز محفوظ ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)