منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
تجارتی خبریں

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ڈائریکٹر آئی ٹی سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے درخواستیں طلب

سکیورٹی فورسز کا کوہاٹ، ہنگو اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے، وزارت اطلاعات و نشریات

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے زیرِ انتظام کام کرنے والے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) نے ملک کی آئی ٹی افرادی قوت کی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ’’ڈائریکٹر آئی ٹی سکلز ڈویلپمنٹ‘‘ کی اہم اسامی کے لیے باصلاحیت اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔پی ایس ای بی کے ترجمان کے مطابق، اس اسامی کا بنیادی مقصد ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت تیار کرنا، آئی ٹی سکلز کے معیارات مرتب کرنا، اور اکیڈمیا (جامعات اور ایچ ای سی) اور صنعت کے مابین روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ ڈائریکٹر آئی ٹی سکلز پالیسی سازی، ریسرچ، عالمی منڈیوں کے لیے ورک فورس کی تیاری اور ملازمتوں کے نتائج کی نگرانی کے امور کے ذمہ دار ہوں گے۔اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کے پاس ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) سے تسلیم شدہ ادارے سے کم از کم 16 سالہ تعلیم اور متعلقہ شعبے میں 10 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔ آئی ٹی ورک فورس ڈویلپمنٹ، سکلز ٹریننگ، اکیڈمیا یا ڈیجیٹل ایجوکیشن کے نفاذ کے شعبے میں تجربہ رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ اسامی کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 56 سال مقرر کی گئی ہے۔خواہشمند اور اہل امیدوار 15 نومبر 2026 تک نیشنل جاب پورٹل (njp.gov.pk) کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا اپنی سی وی بذریعہ ای میل (careerpakistan.apply@gmail.com) ارسال کر سکتے ہیں۔ اسامی کے تفصیلی قواعد و ضوابط اور جاب ڈسکرپشن پورٹل (techdestination.com/careers) پر دستیاب ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)