اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا
خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق

فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی

پشاور،اسلام آباد ۔4اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبے میں بڑھتی بدامنی، سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ صوبے کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی سطح پر متعدد اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں رہنماؤں نے صوبہ میں بڑھتی بدامنی، سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سے پیدا صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ ملاقات میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیاکہ لانگ مارچ کے دوران دہشت گردوں کو سکیورٹی چیک پوسٹوں سے بحفاظت کراس کرانے کی سہولت کاری فراہم کرنے کا خدشہ ہے ، مذاکراتی عمل میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے حوالہ سے صوبائی حکومت کا رویہ اور کردار عوام اور صوبہ دشمنی کے مترادف تھا اور مسائل کے حل پر اتفاق کے بعد صوبائی حکومت نے ہٹ دھرمی اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ٹرن کی روش کو دہرایا۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزراء کے لانگ مارچ میں ہیلی کاپٹر اور دیگر سرکاری وسائل کے استعمال کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد امور پر مشاورت کی گئی ۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ صوبہ کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لئے جب بھی صدر مملکت اور وزیر اعظم گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)