اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کےباوجود وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سرکاری ہیلی کاپٹر پر لانگ مارچ کی قیادت کے لیےگنڈی چوک، لکی مروت پہنچنا توہینِ عدالت اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب وزیرِاعلیٰ خود عدالت کے احکامات کی پاسداری نہیں کریں گے، سرکاری وسائل کو سیاسی سرگرمی کے لیے استعمال کریں گے تو پھر ان کے کارکنوں سے قانون کی پاسداری کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



