اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع
قومی خبریں

اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا

اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئےگزشتہ دو ہفتوں کے دوران 498 ملزمان کو گرفتار کرلیا اورمنشیات، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جرائم پیشہ دعناصر،منشیات فروشوں اور اشتہاری اور عدالتی مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 498 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 73 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13,692 گرام چرس، 4,521 گرام ہیروئن، 12,402 گرام آئس اور 892 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش میں ملوث 111 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، چار گنز و رائفلز، 11 خنجر اور مختلف بور کے 94 پستول برآمد ہوئے۔اشتہاری، عادی مجرمان اور عدالتی مفرور ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں 314 اشتہاری اور دیگر مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 114 گرینڈ کومبنگ و سرچ آپریشنزکیے گئے۔

ان سرچ آپریشنز کے دوران 6,328 افراد اور 2,617 گھروں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ 271 ہوٹلز، 640 دکانوں، 3,036 موٹر سائیکلوں اور 1,206 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔مزید جانچ پڑتال اور تصدیق کے لیے 382 مشکوک افراد، 328 موٹر سائیکلوں اور 10 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر پولیسنگ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحے، اسلحے کی نمائش، اشتہاری و عدالتی مفرور ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنائے گی۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہر میں امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔جرائم کے سدباب اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)