اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا
قومی خبریں

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری

جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے حالیہ مذاکرات کے دوران اپوزیشن کو بھی آگاہ کیا گیا۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث جرائم پیشہ گروہوں سمیت دیگر عناصر کے پنپنے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےاپوزیشن کے ساتھ مذاکرات نیک نیتی سے کیے جبکہ اپوزیشن ارکان نے بھی تعمیری انداز میں بات چیت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،بالخصوص صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز رہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اجلاس میں پیش کیے گئے تمام نکات کا مقصد صوبے میں امن و امان برقرار رکھنا اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانا تھاتاہم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ان نکات پر مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)