منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
کھیل کی خبریں

تین پاکستانی کھلاڑی جے-60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

تین پاکستانی کھلاڑی جے-60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):تین پاکستانی کھلاڑی جے-60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ پانچ کھلاڑیوں نے ڈبلز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ جے-60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ احتشام ہمایوں اور محمد حسن عثمانی نے بھی بوائز سنگلز کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس طرح کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعداد تین ہو گئی۔ اس سے قبل حمزہ رومان بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔بوائز ڈبلز مقابلوں میں بھی پانچ پاکستانی کھلاڑیوں احتشام ہمایوں، حمزہ رومان، محمد حسن عثمانی، محمد حذیق عاصم اور عامر مزاری نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ایک اور اہم کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ کے مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو، اسلام آباد میں جاری ہیں۔بوائز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں احتشام ہمایوں نے روس کے ڈینیئل الیاس کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 4-6، 6-4 سے شکست دی جبکہ محمد حسن عثمانی نے اپنے ہم وطن عامر مزاری کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1، 6-1 سے ہرا دیا۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کے حمزہ رومان نے سویڈن کے نیلس پریگر کو 6-3، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے مجموعی طور پر 58 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز کھلاڑی شامل ہیں۔

شریک ممالک میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، سپین، کینیڈا، بیلاروس، سویڈن اور پاکستان شامل ہیں۔یہ چیمپئن شپ بارڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کی قیمتی معاونت پاکستان میں جونیئر ٹینس کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے اور تجربہ حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے۔بوائز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں۔محمد حسن عثمانی (پاکستان) نے عامر مزاری (پاکستان) کو 6-1، 6-1 سے شکست دی۔احتشام ہمایوں (پاکستان) نے ڈینیئل الیاس (روس) کو 6-3، 4-6، 6-4 سے شکست دی۔فاسین سنچالونگ (تھائی لینڈ) نے سنزہار بولات (قازقستان) کو 6-2، 6-0 سے شکست دی۔

الیگزینڈر ویاروسکی (بیلاروس) نے آولون ما (چین) کو 7-5، 6-4 سے شکست دی۔گرلز سنگلز دوسرے راؤنڈ کے میچوں میں چیو کوان نینا وانگ (ہانگ کانگ) نے گتھمی ریانا فرنینڈو (سری لنکا) کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔یوچی لی (چین) نے اریانا گریگورین (روس) کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔میمی ہو (چین) نے اسٹیفانیا واسیلیوسکایا (روس) کو 6-1، 6-3 سے شکست دی۔ورورا روبٹسوا (روس) نے شوان یی وی (چین) کو 6-0، 6-2 سے شکست دی۔بوائز ڈبلز کوارٹر فائنل کے مقابلوں میں آہل خلیل (سری لنکا) / عامر مزاری (پاکستان) نے ریان خان / محمد شایان (پاکستان) کو 2-6، 6-3، 10-4 سے شکست دی۔

احتشام ہمایوں / حمزہ رومان (پاکستان) نے عبدالباسط (پاکستان) / ووکاسن پاولووچ (سربیا) کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔محمد حذیق عاصم / محمد حسن عثمانی (پاکستان) نے ناپت پٹانالرٹفن / فاسین سنچالونگ (تھائی لینڈ) کو 6-1، 3-6، 10-5 سے شکست دی۔آولون ما / ہاؤشوان شو (چین) نے نیلس پریگر (سویڈن) / الیگزینڈر ویاروسکی (بیلاروس) کو 6-3، 7-6(0)، 10-7 سے شکست دی۔گرلز ڈبلز کوارٹر فائنل کے مقابلوں میں میمی ہو / یجیا وانگ (چین) نے زینیا سیمینوا (قازقستان) / حاجرہ سہیل (پاکستان) کو 6-3، 6-1 سے شکست دی۔

چیو کوان نینا وانگ (ہانگ کانگ) / پیمپیسیا وونگوانتیکاجون (تھائی لینڈ) نے دیکسی ہو (چین) / یانا چوہدری (بنگلہ دیش) کو 6-0، 6-4 سے شکست دی۔پلوئی پیتھ ڈونگ کیاو / انیاوی پیسارن پانوونگ (تھائی لینڈ) نے وکٹوریا گرنٹووا / اریانا گریگورین (روس) کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔ورورا روبٹسوا / ایویلینا زیپا (روس) نے یوچی لی / شوان یی وی (چین) کو 7-5، 6-3 سے شکست دی۔چیمپئن شپ کے آئندہ مقابلے کل جمعرات کوصبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)