بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
پاکستانی خلا باز کی تاریخی خلائی مہم قوم کے لیے باعثِ فخر، پاک چین دوستی کا اہم سنگ میل ہے، سفیر علی اسد گیلانی بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،وزیراعظم محمد شہباز شریف شین ژو-24 مشن سائنسی تاریخ کا سنہری باب ،پاکستانی پرچم کا خلا میں بلند ہونا نوجوانوں کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ہے ،رانا مشہود احمد خاں پاک جرمن دو طرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خلائی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر قوم کو مبارک باد،خلا باز ذیشان علی کو خراج تحسین پہلے پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی مشن پر روانگی ، اقوام متحدہ میں دونوں ملکوں کے سفیروں کی ایک دوسرے کو مبارکباد سپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے کامیابی سے خلا میں پہنچنے پر قوم کو مبارکباد نجی شعبے کو بینکوں کے قرضوں میں جاری مالی سال کے دوران 2 فیصد اضافہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان خطوط کا تبادلہ، خلائی تعاون میں تاریخی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد وفاقی حکومت کا سندھ میں تین دانش سکول قائم کرنے کا منصوبہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات،ایس سی او تنظیم کے تہذیبی مکالمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا پاکستانی خلا باز کی تاریخی خلائی مہم قوم کے لیے باعثِ فخر، پاک چین دوستی کا اہم سنگ میل ہے، سفیر علی اسد گیلانی بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،وزیراعظم محمد شہباز شریف شین ژو-24 مشن سائنسی تاریخ کا سنہری باب ،پاکستانی پرچم کا خلا میں بلند ہونا نوجوانوں کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ہے ،رانا مشہود احمد خاں پاک جرمن دو طرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خلائی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر قوم کو مبارک باد،خلا باز ذیشان علی کو خراج تحسین پہلے پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی مشن پر روانگی ، اقوام متحدہ میں دونوں ملکوں کے سفیروں کی ایک دوسرے کو مبارکباد سپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے کامیابی سے خلا میں پہنچنے پر قوم کو مبارکباد نجی شعبے کو بینکوں کے قرضوں میں جاری مالی سال کے دوران 2 فیصد اضافہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان خطوط کا تبادلہ، خلائی تعاون میں تاریخی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد وفاقی حکومت کا سندھ میں تین دانش سکول قائم کرنے کا منصوبہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات،ایس سی او تنظیم کے تہذیبی مکالمے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
تجارتی خبریں

کسٹمز اور پی سی ڈی ایم اے کا درآمدی مسائل مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

کسٹمز اور پی سی ڈی ایم اے کا درآمدی مسائل مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):محکمہ کسٹمز اور پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے کمرشل امپورٹرز کو درآمدی مرحلے پر درپیش مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین محمد سلیم مکاتی کی سربراہی میں وفد نے منگل کو کسٹمز ہائوس کراچی میں چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ (سائوتھ) واجد علی کے ساتھ ملاقات کی۔ منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں آئی سی آئی ایس سکین کے اخراجات، ڈی پی ایل کی رعایت، سیلف کلیئرنس کی سہولت اور کسٹمز ویلیوایشن رولنگ سمیت اہم معاملات پر مثبت پیشرفت ہوئی۔ وفد میں ممبر منیجنگ کمیٹی مصطفیٰ اسد، عرفان اصغر، سابق چیئرمین عارف لاکھانی، سابق ممبر منیجنگ کمیٹی عمیر انور اور یحییٰ ارشد بھی شامل تھے۔پی سی ڈی ایم اے وفد نے بتایا کہ آئی سی آئی ایس سکین سروس کے سالانہ اخراجات تقریباً 15 سے 20 ہزار ڈالر ہیں جو بیشتر امپورٹرز کے لیے برداشت کرنا مشکل ہیں۔

چیف کلکٹر نے کہا کہ اگر کسٹمز حکام کو کسی درآمدی خام مال کی قیمت کے تعین میں مسئلہ درپیش ہو تو پی سی ڈی ایم اے اپنے وسائل کی بنیاد پر قیمت کی تصدیق کرکے سرٹیفکیٹ جاری کرسکتی ہے جسے سکین پرائسنگ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔ڈی پی ایل کے حوالے سے وفد نے نشاندہی کی کہ نیپسا کی جانب سے تین ماہ کی رعایت دی گئی ہے۔ چیف کلکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ اس رعایت پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور کسی کنسائنمنٹ کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔سیلف کلیئرنس کے معاملے پر وفد نے کہا کہ پہلے امپورٹرز کو این ٹی این کی بنیاد پر ایک سال یا بعد میں چھ ماہ کے لیے یہ سہولت ملتی تھی مگر اب یہ بل آف لیڈنگ کی بنیاد پر کیس ٹو کیس دی جارہی ہے جس سے عمل طویل ہوگیا ہے۔

وفد نے کم از کم چھ ماہ کے لیے این ٹی این کی بنیاد پر سیلف کلیئرنس بحال کرنے کی درخواست کی۔ چیف کلکٹر نے کہا کہ پی سی ڈی ایم اے اپنے ممبران کے لیے سفارشاتی خط جاری کرے جس کی بنیاد پر تصدیق کے بعد این ٹی این کے تحت کم از کم چھ ماہ کے لیے سیلف کلیئرنس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔کسٹمز ویلیوایشن رولنگ کے بارے میں وفد نے موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں روزانہ تبدیل ہونے کے باعث موجودہ طریقہ کار غیر موثر ہوتا جارہا ہے اس لیے رولنگز پر نظرثانی ضروری ہے۔ چیف کلکٹر نے اس کا جائزہ لینے اور مزید مشاورت کے ذریعے مناسب اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے محمد سلیم مکاتی نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بہتر رابطوں سے درآمدی رکاوٹیں دور ہوسکتی ہیں اور کلیئرنس کا نظام مزید موثر بنایا جاسکتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)