ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات
بین الاقوامی خبریں

دنیا بھر میں 2050 تک سروائیکل کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد،اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ ہے ، نئی تحقیق

سروائیکل کینسر
سروائیکل کینسر

سڈنی ۔ 03 نومبر (اے پی پی):نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ ممکن ہونے کے باوجود 2050 تک دنیا بھر میں اس بیماری کے کیسز اور اموات میں نمایاں اضافے کا اندیشہ ہے،اس عرصے کے دوران کیسز میں 20.2 فیصد جبکہ اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔شنہوا کے مطابق آسٹریلوی اور بین الاقوامی محققین نے 1990 سے 2023 تک دنیا کے 204 ممالک اور علاقوں میں سروائیکل کینسر کے کیسز، اموات اور صحت پر اس کے اثرات کا تجزیہ کیا اور 2050 تک کے رجحانات کا تخمینہ لگایا۔

آسٹریلین سائنس میڈیا سینٹر کی ویب سائٹ پر منگل کو شائع ہونے والی تحقیق کے خلاصے کے مطابق 2023 میں دنیا بھر میں سروائیکل کینسر کے تقریباً 8 لاکھ 87 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 3 لاکھ 69 ہزار اموات ہوئیں۔جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 2050 تک سالانہ نئے کیسز کی تعداد 2024 کے مقابلے میں 20.2 فیصد اضافے کے ساتھ 10 لاکھ 80 ہزار جبکہ اموات 39.3 فیصد اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 22 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔تحقیق کے مطابق سب صحارا افریقہ میں اس بیماری کے کیسز اور اموات میں سب سے زیادہ اضافے کا خدشہ ہے، جہاں 2050 تک کیسز میں 88.7 فیصد اور اموات میں 95.4 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

اس خطے میں اموات کی سالانہ تعداد تقریباً 2 لاکھ 6 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو دنیا کے ساتوں جائزہ شدہ خطوں میں سے کوئی بھی 2050 تک عالمی ادارہ صحت کے سروائیکل کینسر کے خاتمے کے مقررہ ہدف کو حاصل نہیں کر سکے گا۔ اس ہدف کے تحت ہر ایک لاکھ خواتین میں نئے کیسز کی تعداد چار سے کم ہونا ضروری ہے۔

محققین نے ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) سے بچاؤ کی ویکسین، بیماری کی بروقت تشخیص کے لیے سکریننگ اور علاج تک رسائی بڑھانے پر زور دیا ہے، تاہم دنیا کے مختلف حصوں میں ان سہولیات کی دستیابی میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق 2023 میں کم آمدنی والے ممالک میں سروائیکل کینسر کی عمر کے لحاظ سے معیاری شرحِ وقوع، زیادہ آمدنی والے ممالک کے مقابلے میں 4گنا سے زیادہ جبکہ شرحِ اموات 7 گنا سے زیادہ تھی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)